قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کو 14
مارچ کو این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہونے کے لئے آج نوٹس جاری کیا۔مذہبی بنیاد پر مختلف
گروپوں کے درمیان منافرت پھیلانے کے ملزم ذاکر کو
جاری کئے گئے نوٹس میں پوچھ گچھ کے لئے یہاں موجود ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ ذاکر ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔